کامیاب پالیسیوں

وزیر اعظم کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف،ورلڈ اکنامک فورم کا کل پاکستان اسٹریٹیجی ڈے منانے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف ،کورونا سے بچائو کی بہترین حکمت عملی،پاکستان کامیابیوں میں سب پر سبقت لے گیا ،پاکستان کورونا کی وباء پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا،کورونا ورلڈ اکنامک فوم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کردیا

،ورلڈ اکنامک فورم کا 25 نومبر کو پاکستان اسٹریٹیجی ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ،کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان دنیا میں سب سے کم اقتصادی جھٹکا لگا،ورلڈاکنامک فورم 25 نومبرکو پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کریگا،وزیر اعظم عمران خان ”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار ،صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے،بعض پاکستانی وزرا کو بھی الگ الگ سیشن میں شرکت و اظہار خیال کی دعوت دی گئی ،

صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیر اعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے ،کورونا پر کیسے قابو پایا ؟ وزیر اعظم اپنی اسٹریٹیجی بارے بریفنگ دیں گے ،ملکی معیشت اور انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا،وزیر اعظم ہر نقطے پر بات کریں گے ،تعمیراتی صنعت کی مراعات سمیت 12 سو ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے ،دنیا بھر کے سرمایہ کار ،کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی سوال و جواب کرسکیں گے ،پاکستانی وزراء بزریعہ ویڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے ،وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے ،

اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کامیابی بارے اظہار خیال کریں گے،معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے،کورونا وباء کے دوران پسماندہ علاقوںمیں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں ،ہزاروں غرباء درخت لگا کر روانہ ایک 800 روپے تک آمدن حاصل کرتے رہے ،وفاقی وزیرحماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے ،35 لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کوبجلی ارو گیس کے بلز پر سبسڈی دی گئی ،وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی پر بات کریں گے،ثانیہ نشتر احساس ایمرجنیی کیش پروگرام سے کروڑوں خاندانون کی مدد پر بات کریں گی ،کورونا کی وباء کے دوران فی مستحق خاندان 12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں