وزیر اعظم مہاتیر محمد

وزیر اعظم مہاتیر محمد مستعفی،نئی حکومتی تشکیل کی منصوبہ بندی

کوالالمپور(عکس آن لائن)ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفی دے دیا،مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے،مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور اتحادی جماعت عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنا استعفی ملائیشیا کے بادشاہ کو جمع کرادیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مہاتیر محمد کا استعفی نئی حکومت کے قیام کی کڑی ہے جس میں انور ابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق 94سالہ مہاتیر محمد اور 72سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔94 سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں