فواد چوہدری

وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے، تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کواحتساب کا خوف ہونا چاہیئے طاقتورترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں،تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسرشاہی سے تعلق رکھتے ہوں ۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے، تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسرشاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اورجوابدہی کا اصول لاگو ہوگا۔ یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کمشنرنے ابتدائی تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی ان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اوران کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے، مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے،

ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیرکے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کے دورمیں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیئے طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں