وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکج کا اعلان کر دیا

کراچی (عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ اس میں حصہ ڈالیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔ کراچی میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کےلیے کوشاں ہیں۔ آج تاریخی دن ہے۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بارشوں سے پورے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی میں نالے ،نکاسی آب ،بےگھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں۔ کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفراسٹریکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔
کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس پر بات کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے ہمیں ہر وقت فوج کی مدد درکار ہوئی ہے۔ سیلاب سے تباہ کاریاں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی ہوئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملکر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے۔ ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھی ملکر کام کریں گے۔ کراچی والوں کے لیے پینے کا پانی بڑامسئلہ ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کےساتھ سڑکوں کابھی مسئلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں