فردوس عاشق اعوان

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرِقیادت پنجاب حکومت نے ایک اور اہم اقدام اٹھا رہی ہے’فردوس عاشق اعوان

سرگودھا(عکس آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرِقیادت پنجاب حکومت نے ایک اور اہم اقدام اٹھا رہی ہے۔ان میں پنجاب کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں عام مریض کی رسائی ممکن ہو گئی۔

انہوں اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ناصرف مزدور، محنت کش بلکہ عام شہری بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ برسوں سے نظر انداز مزدور طبقہ کی صحت کے تحفظ کیلئے بزدار حکومت نے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا ناصرف فیصلہ کیا بلکہ تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں