کے ایم سی

وزیراعلی سندھ نے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

کراچی(عکس آن لائن)وزیراعلی سندھ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی 2018 میں 20 فیصدالانس اور2019میں 15فیصدکی منظوری دی گئی ہے

میئر کراچی وسیم اختر نے ویڈیو بیان میں مجوزہ فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مسئلہ حل کرلیا گیا اور وزیراعلی نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو اس سلسلے میں فوری سیکرٹری بلدیات کو سمری بھیجنے کی ہدایت بھی کردی ہے، سمری پروزیراعلی کے دستخط ہوتے ہی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کردیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں