مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کا میڈیا کیخلاف کارروائی پر وفاقی حکومت کو خط

کراچی(عکس آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا ہاوسز کے خلاف کارروائیوں پر

وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے

کہ اطلاعات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔ انہوں نے لکھا

کہ ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، یہ بات افسوسناک ہے

کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا

کہ ٹی وی چینلزکی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے لہٰذا درخواست ہے

کہ میڈیا ہاوسزکے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں