پرویز حنیف

وزیراعظم ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری کریں’ چیئر پرسن سی ٹی آئی

کراچی/لاہور(عکس آن لائن)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی ملک کی تفریق کے بغیر صرف معیار کی مانگ ہے اس لئے ہمیں برآمدات میںاضافے کے لیے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی ،تجارت کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کرنے کیساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن پر بھی توجہ دی جائے ،حکومتی اداروں سے درخواست ہے کہ مختلف ایسوسی ایشنزاور تنظیموں کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز اور مطالبات کو اہمیت دیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک اور مارکیٹیں ایسی ہیں جہاں پاکستان کی مصنوعات داخل ہی نہیں ہوئیں ۔

حکومت کو چاہیے کہ اس تناظرمیںبرآمد کنندگان کی مدد کرے، ایسے ممالک جہاں پر پاکستانی مصنوعات اپنی گرفت کر سکتی ہیں اس کیلئے سٹڈی کرائی جائے جس سے ہماری معیشت کو فائدہ ہوگا۔ ہاتھ سے بنے قالینوںکی صنعت دیہاتوں میں روزگار کی فراہمی میں انقلاب لا نے اوراربنائزیشن کو روکنے میں اہم کردارادا کرسکتی ہے،حکومت اس صنعت سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے انہیں نظر انداز کر رہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی دنیا میں منفرد پہچان کو برقرار رکھنے کیلئے اس صنعت کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں