وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی چین کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد(نمائندہ عکس)چین نے قومی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کی چینی حکام اور عوام کو مبارکباد دی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا پرامن طریقے سے دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور عالمی طاقت کے طور پر ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کے لئے استحکام کا باعث ہے،شہباز شریف نے معیشت، خزانہ، خوراک اور توانائی سے متعلق مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کو امید کی کرن قرار دیا،

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر چین کے قومی نظم اور اخلاق سے متعلق ثابت قدمی سے بہت متاثر ہیں، چین 80کروڑ افراد کو انتہائی غربت سے نکالنے کے قابل ہوا، صرف کام، کام اور بس کام کے ذریعے اپنی قوم کو ان بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں