بلیغ الرحمن

وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ‘ بلیغ الرحمن

لاہور(عکس آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے لندن سے آئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راشد نصراللہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی گئی ۔

راشد نصراللہ نے عید کے روز عوام کے لیے گورنر ہائوس کے کھولنے کے اقدام کو سراہا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہ اکہ عوام کی فلاح و بہبود اور آئین اور قانون کی بالادستی ترجیح ہے۔ گورنر ہائوس کے دروازے بزنس کمیونٹی ، طلباء ، اقلیتوں سمیت عوام کے لیے کھلے ہیں۔اوورسیز پاکستانی ملک میں ترسیلات زر بھیج کر ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں تجربہ کار معاشی ٹیم کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ، انشا اللہ ،مزید بہتری آئے گی۔ معاشرے میں مثبت چیزوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں