وزیراعظم

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مکہ مکرمہ (نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ رات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا شاہی محل پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا جس میں گارڈ آف آنر بھی شامل تھا جس کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان سرکاری سطح پر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسول اللہ پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں