ٹائیگر فورس ڈے

وزیراعظم کا عید کے فوری بعد ”ٹائیگر فورس ڈے“منانے اور رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے عید کے فوری بعد ”ٹائیگر فورس ڈے“منانے کا اور رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عثمان ڈار اور ملک امین اسلم سے ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعظم نے عید کے فوری بعد ”ٹائیگر فورس ڈے“منانےکا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرفورس رضاکار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے اور نوجوان مون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑدرخت لگائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم بدھ کونوجوانوں کےلیے خصوصی ویڈیوپیغام بھی جاری کریں گے،

جس میں نوجوانوں سےشجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔ عمران خان نے رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان تیاری کریں،وزیراعظم نئی ذمے داریوں کااعلان کرنےوالےہیں، ٹائیگرفورس نےکورونا وبامیں ذمےداریاں زبردست انداز میں نبھائیں۔ ،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ شاندار خدمات پرنوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نوجوانوں کوتعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاترہوکر صرف ملک کاسوچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں