بولان ہسپتال

وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ

کوئٹہ(عکس آن لائن) وزیراعظم نے کوئٹہ ا ٓمد پر وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا، چیف سیکرٹری نے آسولیشن وارڈ میں مہیا سہولیات سمیت صوبے میں کئے گئے دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں گورنر و وزیراعلی بلوچستان سے ملاقاتیں کیں وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وزیراعظم نے کوئٹہ ا ٓمد پر وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سیکرٹری نے آسولیشن وارڈ میں مہیا سہولیات سمیت صوبے میں کئے گئے دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وفاقی وزرا اسد عمر، زبیدہ جلال، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند، کمانڈر سدرن کمانڈ اور سینئر افسران موجود تھے ۔وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی نگہداشت، زائرین کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات، اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس کی فراہمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے موجودہ اور مستقبل کے ریلیف پیکیج ، راشن کی صوبے کی مستحق عوام میں تقسیم، پارلیمنٹیریئنز کی جانب سے کورونا فنڈ کا قیام، صحت کے عملہ کے لئے مختلف نوعیت کے استثنی اور مختلف مقامات پر جاری ڈس انفیکشن (جراثیم کش)مہم کے حوالے سے لئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی ،وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی، اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کی روانی ، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایک موثر اور مربوط حکمت عملی مرتب دینے اور اس حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین پر مشتمل ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے۔

اس تھنک ٹینک کی ترجیح ان افراد کی کفالت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کی سفارش ہو جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیراعظم نے زراعت کے فروغ اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے حوالے سے رعایات دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں