کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی

وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی، 70 کی دہائی تک ہیلتھ شعبہ بہتر تھا،پوری دنیا میں ہیلتھ ورکرز پر دباو ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کر تے ہوئے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا 15 جنوری سے تیاری کر رہے تھے، ہمیں احساس تھا ہیلتھ ورکرز اس جنگ میں فرنٹ لائن ہیں، ہیلتھ سیکٹر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی، 70 کی دہائی تک ہیلتھ شعبہ بہتر تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا پوری دنیا میں طبی آلات کی ایک دم مانگ بڑھ گئی، ہماری خوش قسمتی ہے چین نے ہمیں ترجیح دی، تمام طبی آلات اس وقت چین سے آ رہے ہیں، پوری دنیا میں ہیلتھ ورکرز پر دباو¿ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں