وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ،10 نکاتی ایجنڈا پر غورہوگا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،

اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی امور سمیت دس نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔

بعض وزراءکابینہ ڈویژن کے کمیٹی روم سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی،

سیاسی و معاشی امور پر غور ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پائیلٹس کے مشکوک لائسنسز کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

نادرا اور انٹرنینشل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے درمیان آر سی ایم سی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر

دستخط ہوں گے۔کابینہ کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیزایکٹ2017 اور محدود شراکت داری ایکٹ

میں مجوزہ ترامیم کی منظوری۔ سیکٹر ایف 12اور سیکٹر جی 12 کی زمین فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی

کو منتقل کرنے منظوری اور اینگرو فوڈ پروسیڈنگ فیسیلیٹیز ملتان کےچیف ایگزیکٹو کی

تقرری کی بھی منظوری دے جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں