حلیم عادل شیخ

وزیراعظم عمران خان فلسطین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(عکس آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فلسطین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں، انھوں نے فلسطینی صدرکوفون کرکے انہیں ساتھ کایقین دلایا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر عالم اسلام کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی لیڈر کا کردار ادا کیا، نواز شریف کے دور میں وفود اسرائیل جایا کرتے تھے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فلسطینی صدرکوفون کرکے انہیں ساتھ کایقین دلایا کہ فلسطین کے مسئلے پر عالم اسلام کو اکٹھا کیا جارہا ہے، وزیراعظم تمام مسلمانوں کیلئے ایک لیڈر بن کر ابھرے ہیں،جلد پاکستان بھی مدینہ کی طرح فلاحی ریاست بنےگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے بھگوڑوں کے چہرے سامنے آرہے ہیں، جن لوگوں نے اس ملک کو لوٹا وہ لندن بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم فلسطین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں