وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان ‘ترک صدر اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید ال نیہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاید ال نیہان کاٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دو ران عالمی رہنماﺅں نے عید کی مبارکباد دی اور طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم پاکستان کو فون کرکے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مل کر اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترک صدر نے وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرکے مشکل گھڑی میں ترک عوام کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کے عزم سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں جانی نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان اور ترکی کی مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری دوہرے لاک ڈاﺅن کا شکار ہیں۔

عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تخریب کاری کو مسترد کرنا چاہیے۔عمران خان نے ترک صدر کو کورونا وائرس کی انسداد کے لئے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیااور وبا کی روک تھام کے لیے ترکی کی جانب سے فراہم کی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی جبکہ ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاید ال نیہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زایدال نیہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اس دوران شیخ محمد بن زاید النہیان کی عمران خان کو عید کی مبارک دی۔اس دوران طشیخ محمد بن زاہد کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور پاکستان بھیجنے کے انتظامات پر ابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسداد کورونا کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں