وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا میں آٹا بحران پر تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر انجنیئر امیر مقام نے رابطہ کیا، امیر مقام نے وزیراعظم کو آٹا بحران کے بارے عوام میں پائے جانی والی تشویش سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں