وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر نے 500 بیڈ پر مشتمل آزاد کشمیر کے سب س بڑے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میرپور(عکس آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے زیر اہتمام میرپور میں زلزلہ متاثرہ بیواہ اور مستحق خواتین کے لیے قائم کورٹ ویلج کا افتتاح اور 500 بیڈ پر مشتمل آزاد کشمیر کے سب س بڑے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اخترآباد میں کورٹ کمپلیکس کے دورے کے دوران وزیر اعظم کورٹ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور یتیم بچوں کی سالگرہ منائی۔

وزیر اعظم سردار تنویر الیاس وزراء حکومت نثار انصر ابدالی،چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،چوہدری اظہر صادق، چوہدری علی شان، عبدالماجد خان، دیوان علی چغتائی،ظفر اقبال ملک،چوہدری مقبول گجر،اکبر ابراہیم کے ہمراہ کورٹ کمپلیکس پہنچے جہاں بانی چیئرمین کورٹ چودھری محمد اختر اور کنٹری ڈائریکٹر ساجد دلاور خان نے کورٹ کے سٹاف اور بچوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ سیکٹریز حکومت،محکمہ صحت کے اعلی احکام،ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کورٹ میں یتیم بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور رہائشی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم بچوں میں گھل مل گے اور انہیں پیار کیا۔ وزیر اعظم نے ان بچوں کی ترقی،خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کو کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے بتایا کہ کورٹ کمپلیکس میں 1000 بچوں اور بچیوں کے لئے رہائش، خوراک، صحت، لباس، تفریحی اوراعلی تعلیم تک مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ تمام سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔

کورٹ کا ماحول سر سبز، صاف ستھرا اور ہر طرح کے شور شرابہ سے پاک ہے۔ کورٹ کی خدمات کا اعتراف ریاستی، ملک اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ بعدازاں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کورٹ کے بچوں کے ہمراہ شام کا کھانا بھی کھایا۔اس سے قبل وزیر اعظم کورٹ کے زیر اہتمام بیواہ گان اور زلزلہ متاثرین کے لئے بنائے جانے والے ویلج کا افتتاح کیا اور جاتلاں میں 500 بستروں کے کورٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے تقریبات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور رفاعی ادارے باہمی طور پر ملکر یتیموں، بیواہ گان،زلزلہ متاثرہ افراد کی بحالی کا کام بخوبی کرسکتے ہیں ہماری حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ بے سہارا،قدرتی آفات سے متاثرہ یتیموں،بیواؤں، ایل او سی کے متاثرین، شہداء کی فیملیز کی مستقل بنیادوں پر آباد کاری ہو بلکہ انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں میں مدد فراہم کریں۔

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نے جس طرح ضرورت مند لوگوں کی مدد کی ہے وہ سب کے لئے بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے جڑی کس کو اختر آباد کا نام دینے کا اعلان کیا تھا ہم اس اعلان پر عملدرآمد کریں گے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو ہم دور کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم جب کورٹ ویلج پہنچے تو کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع انہوں کورٹ ویلج میں رہائش پذیر خاندانوں سے ملاقات کیں اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں