سچن ٹنڈولکر آؤٹ

ورلڈ کپ 2011ء میں سچن ٹنڈولکر آؤٹ تھا،این گولڈ کا اعتراف

لندن (عکس آن لائن) انگلش امپائر این گولڈ نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ میں سعید اجمل کی بال پر سچن ٹنڈولکر صاف آؤٹ تھا ،کسی خوف کے بغیر پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میرا فیصلہ دوبارہ بھی وہی ہوگا لیکن نہیں جانتا کہ اس وقت کیا ہوا تھا۔ایک انٹرویو میں ایان گولڈ کا کہنا تھا کہ جب بلی باؤڈن نے انہیں ایئرفون پر آگاہ کیا کہ بال لیگ اسٹمپ مس کر رہی ہے تو ان کا جو حیران کن ردعمل تھا اس کی تصاویر بھی لوگوں نے انہیں ارسال کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین شخصیت کے مالک سعید اجمل کیریئر کے دوران ان کیلئے کم و بیش ہارٹ اٹیک کا باعث بنتے رہے جو ہر قسم کی گیندیں کرا سکتے تھے اور اگرچہ ان کی گیندیں زیادہ ٹرن نہیں ہوتی تھیں مگر دونوں جانب گھومنے کی وجہ سے وہ مشکل ترین محسوس ہوئے اور یقینی طور پر وہ بہترین ہی نہیں چالاک بالر بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں