سید سعید الحسن شاہ

وراثت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا’ سید سعید الحسن شاہ

لاہور( عکس آن لائن)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ قرآنی افکار کا فروغ اور سیرت طیبہ کی ترویج ، وقت کی اہم ضرورت ہے ، اسی سے فلاحی معاشرے کی تشکیل کی بنیادیں فراہم ہونگی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کو فعال بنانے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وراثت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ نہوں نے کہا کہ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر من وعن عمل درآمد کیاجا رہا ہے اور وقتاًفوقتاً موصولہ ہدایات پر عمل درآمد کیاجاتے رہنا ہو گا۔اسی تسلسل میں درج ذیل اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔پنجاب اوقاف آرگنائزیشن میں خواتین کو مخصوص کوٹہ جات میں نمائندگی دی گئی ہے۔سال 2014میں ریکروٹمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں دو خواتین ممبر رکھی گئی ہیں۔میٹر نیٹی لیو کی درخواست موصول ہونے پر اسے زیر غور لایاجاتا ہے۔

خواتین کے لیے نماز کی جگہ مختص کی گئی ہے اور علیحدہ واش رومز مخصوص کیے گئے ہیں۔خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے جینڈرمین سٹریمینگ کمیٹی تشکیل شدہ ہے۔داتادربار ہسپتال لاہور اور ایوان اوقاف میں ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ریکروٹمنٹ میں بھی خواتین کے لیے کوٹہ مختص کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہا کہ دو سال میں پنجاب میں 187 ڈے کئیر سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔نئے ڈے کئیر مراکز کے قیام کے لئے وسائل حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔ ایک سال تک بلز اور تنخواہیں بھی حکومت دیگی۔

انہوں نے کہاکہ 12 اضلاع میں 16 ورکنگ ویمن ہاسٹل میں بہترین سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں۔ورکنگ ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کا قانون منظور کر لیا گیا۔ پرائیویٹ ہاسٹلز کیلئے رجسٹریشن لازم ہوگی۔ احساس پروگرام کے تحت قرضہ جات میں خواتین کو ترجیح دی جائیگی۔ پاکستان میں خواتین ہر شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ڈاکٹر، انجینئر سمیت پروفیشنل تعلیم حاصل کرنیوالی خواتین معاشرے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے درجہ چہارم ملازمتوں میں خواتین کا 15 فیصد کوٹہ مختص کر دیا ہے۔ بزنس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔لیبر میں خواتین کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں