واربرٹن (نمائندہ عکس آن لائن) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی چندر کوٹ نہر پر فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار نے کی ۔فرضی مشقوں کا مقصد تمام متعلقہ اداروں کے مابین بہتر کوارڈینیشن اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے استعدادکار کو بڑھانا اور فلڈ ایمرجنسی کیصورت میں بروقت لوگوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر /چیئر مین ڈی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد نے مشقوں کے عملی مظاہرہ میں خود شرکت کی فلڈ موک ایکسرسائز میں تمام محکموں کے ضلعی افسران محمد اکرم پنوار ریسکیو 1122 ،ڈاکٹر کامران محکمہ صحت ،نذیر احمدمحکمہ سول ڈیفینس،ڈاکٹر محمد الیاس محکمہ لائیو سٹاک ،اقبال حسین محکمہ ایجوکیشن ،طارق محمودمحکمہ انہار،ریونیو،محمد عارف محکمہ ایگریکلچر،وسیم سجاد محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی،ذوالفقار علی این جی او خواجہ اویس ویلفیئر فاﺅنڈیشن، شبیر حسین محکمہ سوشل ویلفیئر اور پنجاب پولیس نے بھر پور حصہ لیا اور اپنے کیمپ لگائے جہاں ایمرجنسی سامان موجود تھا۔
ایکسرسائز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا اور رول ماڈل قرار دیا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کی طرف سے کرونا ایمرجنسی اور دیگر ارضی وسماوی آ فات کی صورت میں عوام الناس کی بروقت معاونت کی جاتی ہے ۔