ہرزہ سرائی

(ن) لیگ کے کچھ میڈیا گروپس اپنے نام تبدیل کر کے ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں’فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کچھ میڈیا گروپس اپنے نام تبدیل کر کے ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں،ان گروپس کا بنیادی ہدف افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے ادارے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ ففتھ جنریشن وارفیئر میں ایسے عناصر ملکی سالمیت کے لیے نہایت خطرناک ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ڈاکومنٹس میں پاکستان کے خلاف ایک منظم پراپیگنڈہ کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ اس اے پہلے ای یو ڈس انفو لیب کی کاروائیاں اور پاکستان کے خلاف بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔

عوام سوشل میڈیا پر ایسے پراپیگنڈہ عناصر سے ہوشیار رہیں۔ اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر موجودہ ملکی صورتحال کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے در پے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف آرڈیننس حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ تھا۔ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے ادارے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ عوام کے ساتھ ملکر پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں