احسن اقبال

ن لیگ کے منصوبوں کی تکمیل سے پہلے تحقیقات ہو سکتی ہے ، پی ٹی آئی کے منصوبوں کی نہیں،احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے منصوبوں کی تکمیل سے پہلے تحقیقات ہو سکتی ہے ، پی ٹی آئی کے منصوبوں کی نہیں،بی آر ٹی زیر تکمیل ہے تو نیب ہاتھ نہیں لگا سکتا،وزیراعظم نے کہا اوپن ٹرائل کی حمایت کرتا ہوں ،سکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی وکیل کہتے ہیں سب کچھ خفیہ رکھا جائے،یہ صرف ٹی وی پر کردار کشی ہی کر سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ بی آر ٹی پر عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن دل دکھتا ہے ،ن لیگ کے منصوبوں کی تکمیل سے پہلے تحقیقات ہو سکتی ہے لیکن پی ٹی آئی کے منصوبوں کی نہیں،بی آر ٹی زیر تکمیل ہے تو نیب ہاتھ نہیں لگا سکتا، ایسے تو بی آر ٹی قیامت تک مکمل نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھ پر زیرتکمیل منصوبے کا ہی ریفرنس بنایا گیا ہے،یا میرے ساتھ ہونے والا سلوک غلط ہے یا پی ٹی آئی کیساتھ ہونے والا،وزیراعظم نے کہا اوپن ٹرائل کی حمایت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی وکیل کہتے ہیں سب کچھ خفیہ رکھا جائے،یہ صرف ٹی وی پر کردار کشی ہی کر سکتے ہیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم نے ٹیلیفون پر کال لینے کا ڈرامہ کیا،احسن اقبال نے وزیراعظم کو پرائم ٹائم انٹرٹینمنٹ قرار دیدیا ،

وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے لوگوں کی کالز لیکر میڈیا کا وقت ضائع کیا ،عمران خان نے وہی باتیں کیں جو تین سال پہلے کنٹینر پر کرتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ہمارے شروع کیے گئے منصوبے بھی مکمل نہیں کر سکی،پی ٹی آئی کے پاس ہمارے خلاف شواہد ہیں تو سامنے لائے،سکروٹنی کمیٹی کو تو شواہد دیے نہیں میڈیا کو ہی دکھا دیں ،سکروٹنی کمیٹی کو آج بھی کہاکہ ہمارے خلاف کوئی شواہد ہیں تو مہیا کریں تاکہ جواب دیا جا سکے،پی ٹی آئی کیخلاف تمام شواہد منظر عام پر آ چکے، سٹیٹ بنک تصدیق بھی کر چکا ہے

،پی ٹی آئی نے 23 میں سے 18 اکائونٹس چھپائے، یہ کیسے صادق اور امین ہو سکتے۔ انہوںنے کہاکہ دس ہزار درہم پر نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا، 18 بنک اکائونٹ چھپانے والا اہل کیسے ہو سکتا؟ ،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا ہے ،اب ڈرامے اور ناٹک نہیں چلیں گے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پر جواب دینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں