شیخ رشید

(ن) لیگ، پیپلز پارٹی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے ،فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی’ شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ خوردنی اشیاء 50فیصد مہنگی جبکہ حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورے پر ہے ،مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے ،دھوکہ دہی پر مبنی بجٹ پیش کیاجائے گا،کفن دفن کومفت قراردیاجائے،7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے ،گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا،اللہ اور اس کے بعد عدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قراردیدیاجائے تاکہ صحافیوں کے لئے آسانی ہو، پی ڈی ایم کورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں ،(ن) لیگ، پیپلز پارٹی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے اور فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی ۔انہوںنے کہا کہ پریکٹس اینڈپروسیجر بل جسے دھوم دھام سے بنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بازومروڑکرپریس کانفرنس کرانے والے آنے والے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے ،پاکستان میں آنے والے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرے گا ،بہترہے کہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں