جیسنڈراآرڈرن

نیوزی لینڈ کو لازمی طور پر کورونا وائرس کی نئی لہر کے لیے تیار رہنا ہو گا، جیسنڈرا آرڈرن

ویلنگٹن (عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈراآرڈرن نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کی نئی لہر

کے لیے تیار رہنا ہو گا کیونکہ وبائی مرض عالمی سطح پر پھیل رہا ہے لیکن اگر کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پتہ چلا تو

اس کے خاتمے کی حکمت عملی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وبا نیوزی لینڈ کے

باہر اب پھیل رہی ہے اور وہ ممالک جو کوویڈ 19 کے خلاف لڑ رہے ہیں ان میں وائرس مزید پھیل چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی بحر الکاہل کی قوم میں آخری بار ڈھائی ماہ قبل وائرس کی منتقلی کی اطلاعات تھی،

نیوزی لینڈ میں اب تک وائرس کے تقریبا 1200 تصدیق شدہ کیسزز سامنے آئے ہیں .

اور صرف 22 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں