جْوبائیڈن

نیتن یاہو کی موجودگی میں بھی دو ریاستی حل ممکن ہے، امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت کے ہوتے ہوئے بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل ممکن ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے یہ بات اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد میڈیا سے کہی۔صدر بائیڈن سے پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے اقتدار میں ہوتے ہوئے دو ریاستی حل ناممکن ہے،

اس پر امریکی صدر نے کہا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے۔بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کیے جانے کے معاملے پر بھی بات کی ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کئی طرح کے ہوسکتے ہیں، ایسے بھی کہ بعض ممالک اقوام متحدہ کے رکن تو ہیں مگر ان کی اپنی فوج نہیں ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیتن یاہو ہر قسم کے دو ریاستی حل کے خلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں