مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی لڑائی میں اسرائیلی لیڈروں کی طرف سے تین نام بہت زیادہ لیے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہلا نام اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کا ہے۔ دوسرا حماس کے غزہ کی پٹی میں لیڈر یحیی السنوار کا ہے جب کہ تیسرا نام حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف کا ہے۔
حماس کو کچلنے، السنوار اور الضیف کو جان سے مارنے کی بار بار دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے یحیی السنوار کیگھرکی نشاندہی کے بعد حماس کے رہنما یحیی السنوار کا نام آج ایک بارپھر سامنے آیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے رہ نما بشمول یحیی سنوار اب بھی غزہ شہر میں یا اس کے نیچے سرنگوں میں ہیں۔