خواجہ آصف

نیب کی خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے نیب کی خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے لیگی رہنما کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ رانا عبدالوحید نامی شخص نے 3 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکانٹ میں جمع کروائے۔ عبدالوحید نے کہا تھا کہ انہوں سے خواجہ آصف سے رقم لیکر انکے اکانٹ میں جمع کروائی۔ جس پر جج جواد الحسن نے کہا خواجہ صاحب آپ نیب کو سارا کچھ بتا دیں، بات کو ختم کر دیں۔ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ سر میں ان کو بتا چکا ہوں کہ میں نے کسی کو کوئی رقم نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں