شیخ رشید

نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ عکس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لئے کی گئیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کیلئے کی گئیں جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نی وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔نیویارک جانیوالوں نے ہزاروں ڈالرروزانہ کے کمرے میں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی۔ انہوںنے کہاکہ جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی72 وزرا پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈارمل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اسلام آباد پر چڑھائی نہیں داد رسی کے لیے آرہے ہیں۔ سول اور آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں