نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں: نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے لاوارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کڑیال کلاں کے ڈیرہ غلام آباد سے تقریباََ 22 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے جس نے سفید بنیان اور ڈارک براون رنگ کی شلوار پہن رکھی ہے

انسپکٹر محمد ریاض سنگھا ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی کے بعد گزشتہ روز اسے لاوارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں