انسداد پولیو مہم

نوشہرہ ورکاں :تحصیل بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) تحصیل بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے پہلے روز سی او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد بٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دور دراز علاقوں میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا

ڈور اور فنگر مارکنگ کا ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کیا اور پولیو ورکرز سے مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں بارے دریافت کیا اور خامیوں کو فوری دور کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدائت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کو محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں فیلڈ میں مستعدی سے کام کریں تاکہ کوئی بچہ بھی پولیو سے بچاوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل بھر میں 88057 بچوں کو پولیو پلائی جائے گی جس کے لئے 248 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور اس بار کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پولیو ورکرز کی حفاظتی تدابیر بارے خصوصی ٹرینگز کرائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں