نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں:انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی مقامی تنظیم کا اجلاس صدر رانا زاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی مقامی تنظیم کا اجلاس صدر رانا زاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس کے بعد تنظیم کے عہدیداران لیبیا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے گھر گئے اور ان کے ورثاءحافظ محمد زبیر وغیرہ سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں ڈیڈ باڈیز کو واپس پاکستان لانے کی مکمل یقین دہانی کروائی جنرل سیکرٹری بابر ظہیر پنوں اور سیکرٹری انفارمیشن رانا واجد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کی میتیں چند روز تک پاکستان پہنچ جائیں گی اجلاس میں انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے چیف آرگنائزر رضوان یوسف مہر، ڈویژنل صدر رانا نوید انجم نے بھی خصوصی شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں