اسلام آباد( عکس آن لائن )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں یاد دلارہا ہے کہ تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور تعلیم کے حصول کے بغیر دنیا سے غربت کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگاپروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کی یونیورسٹی ملک سے جہالت کے اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کرنے کے لئے ملک بھر کے عوام کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال کے قلیل عرصے میں اپنے علاقائی کیمپسسز کے نیٹ ورک میں 10۔مزید نئے کیمپسسز کا اضافہ کیا جو ملک کے دور دراز علاقوں کے غریب عوام کو تعلیم دلانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے یونیورسٹی ان کو سکالرشپس دیتی ہے ، اس کے علاوہ یونیورسٹی بلوچستان ، خیبرپختون خواہ کے فاٹا اضلاع اور گلگت بلتستان کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دے رہی ہے۔انہوں نے کہا خواندگی ملک سے غربت کے خاتمے کے علاوہ خوشحالی ، امن ، سکون اور ترقی کا باعث بنتی ہے ، اس لئے آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیںکہ پاکستان کے بچے بچے کو خواندہ بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
- رواںسال 90 ہزار ایرانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،ایرانی سفیر
- امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امداد منظور
- نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
- مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ