نواز الدین

نواز الدین صدیقی کو امریکی فلم میں مرکزی کردار مل گیا

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی کو امریکی فلم لکشمن لوپیز میں مرکزی کردار مل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کو رابرٹو گیرالٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار ملا ہے۔لکشمن لوپیز کرسمس تھیم پر مبنی ہے، جو رواں سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔منگل کو کانز فلم فیسٹول میں ریڈکارپٹ پر واک کرنے والے نواز الدین صدیقی امریکی فلم میں مرکزی کردار ملنے پر خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ زبردست چیلنج ہے، جس کی مجھ میں تڑپ تھی۔بالی ووڈ اسٹار سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے فوری طور پر پروجیکٹ کیلیے ہاں کیوں کہی؟ تو انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بتانے کے دوران وہ متعدد بار پرجوش ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس سے متعلق فلم میں کام کرنے کا موقع بہت ہی مختلف ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میری توجہ فوراً پر مبذول ہوگئی۔

نواز الدین صدیقی نے یہ بھی کہا کہ رابرٹو گیرالٹ اپنی ہدایت کاری اور کیمرے کی طاقت سے کچھ نئے پہلوو?ں کو روشناس کرانا چاہتے ہیں، ایک اداکار کے لیے یہ زبردست چیلنج ہے، جس کی اْس میں تڑپ ہوتی ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ لکشمن لوپیز کے نام نے بھی مجھ میں تجسس بھرا۔فلم کے ہدایت کار رابرٹو گیرالٹ نے اس حوالے سے کہا کہ جب میں پہلی بار اسکرپٹ پڑھا، تو لکشمن لوپیز کی تلاش شروع کردی، میرا دماغ اس دوران نواز الدین کی طرف چلا گیا، میں نے اْن کا کچھ کام دیکھ رکھا تھا، میں جانتا ہوں وہ اس کردار کے غیر معروف اور کمزور پہلو ضرور سامنے لائیں گے۔ان کے مداحوں کو جیسے ہی یہ خبر ملی انہوں نے اس پر ردعمل دیا، سوشل میڈیا پر کیے تبصروں میں کہا گیا کہ ایک لاجواب اداکار ہے، جس نے حالیہ برس میں کئی زبردست کردار ادا کیے، مجھے امید ہے وہ چیزیں بدل دیں گے۔ایک اور مداح نے کہا کہ میں نواز الدین کی منٹو یا سیکرڈ گیمز جیسی اداکاری دیکھنا چاہتا ہوں۔نواز الدین صدیقی ان دنوں وزیر اطلاعات انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں کانز فلم فیسٹیول میں موجود ہیں، وہ جس وفد کے ساتھ وہاں پہنچے ہیں، اْس میں اداکار آر مادھون، کمل ہاسن، شیکھر کپور اور اے آر رحمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں