انتخابی ضابطہ اخلاق

(ن)لیگ کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی جرم ہے، عمران صاحب کو سزا ملنی چاہئے، الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کی شقوں 234، 233، 181 کے تحت عمران صاحب کے خلاف کارروائی کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران صاحب کو سزا دی جائے،عمران صاحب کا طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئین، پارلیمنٹ پر حملہ، سول نافرمانی کرنے اور بجلی کے بل جلانے والا الیکشن کمیشن کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی کر رہا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن ایس 233 کے تحت عمران صاحب کو سزا دی جائے۔ ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کی ایک طرف پوری قوم، آئین اور قانون ہے دوسری طرف عمران صاحب تنہا کھڑے ہیں، آج تقریر میں اربوں کی غیر قانونی فارن فنڈنگ، ذاتی ملازمین کے ذرئعے منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تقریر میں معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی کا اعمال نامہ لے کر آئیں، ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں۔ ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ عمران صاحب کی آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف صریحا جنگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں