نشتر میڈیکل

نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف

ملتان( عکس آن لا ئن) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف سامنے آیا ، ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹر ملتان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف ہوا، ہاوس آفیسرزاورپوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ٹرینیز کی تنخواہوں کی مد میں خوردبرد کی گئی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطالبےپر ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر کو مکمل انکوائری کیلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹرملتان نےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہیں ، کمیٹی کو15دن میں رپورٹ مرتب کرکے جمع کرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں