ندیم افضل چن

ندیم افضل چن کے استعفیٰ دینے سے سرگودھا کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے ترجمان و معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کار ندیم افضل چن کے استعفیٰ دینے سے سرگودھا کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور مختلف رائے کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے ہم خیال کا کہنا ہے کہ استعفوں پر پی ڈی ایم کو مذاق بنانے والی حکومتی جماعت کے استعفے شروع ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ پنڈ مکو کے ندیم افضل چن وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں جنہوںنے حکومت سے کئی امور پر اختلافات رکھتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔انہوں نے کوئٹہ کے علاقہ مچھ کے سانحہ پر کہا کہ اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں۔

اس طرح ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔جنہوں نے 8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں۔یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے 18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور وزیراعظم عمران خان کو اپنے آبائی گاؤں پنڈ مکو بلوا کر ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔زرائع نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی ندیم افضل چن نے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس پر بعض پارٹی رہنماؤں نے رابطہ کر کے انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے پر اس وقت مجبور کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں