نامور اداکار عابد علی

نامور اداکار عابد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

شوبز (عکس آن لائن ) لیجنڈ اداکار عابد علی نے مارچ 1952 میں کوئٹہ میں آنکھ کھولی اورابتدائی تعلیم کوئٹہ سے ہی حاصل کی۔ عابد علی کو بچپن سے ہی فنون لطیف کی دنیا سے پیار تھا۔ وہ مختصر کہانیاں لکھا کرتے تھے اور مصور سے بھی بےحد لگاؤ تھا۔عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔
عابد علی کے مقبول ڈراموں میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔ عابد علی ہمیشہ مختلف کرداروں میں اپنے آپ کو سمو لیتے تھے اور ہمیشہ ناظرین سے دل کھول کر داد وصول کرتے تھے۔
فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا اور 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے تھے۔ عابد علی نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔
جگر کے سرطان میں مبتلالیجنڈ اداکار نے 1993 میں ڈرامہ سیریل دشت سے ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ صدر پاکستان نے 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پارفامنس سے نوازا تھا۔
عابدعلی کو سانس کی تکلیف کے باعث 30 اگست کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج ہی گزشتہ سال 5 ستمبر کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں