گندم کی خریداری

نارنگ منڈی، گندم کی خریداری کا آغاز کر دیا گیا ، آن لائن درخواستوں کی وصولی سے کسانوں میں باردانہ تقسیم کیا گیا

نارنگ منڈی(نمائندہ عکس آن لائن) مقامی فوڈ سنٹر کے انچارج رانا شبیر احمد اور فوڈ انسپکٹر نفیس انور ڈھلوں نے کہا ہے کہ آج سے گندم کی خریداری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ آن لائن درخواستوں کی وصولی سے بڑے سکون و اطمینان سے کسانوں میں باردانہ تقسیم کیا گیا اور پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر کسانوں سے گندم کی خریداری کی جا رہی ہے

انہوں نے ملک محمد عبداﷲ کوارڈینیٹر سیدعلی احمد شاہ کے ہمراہ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سنٹر کو ڈیڑھ لاکھ بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا گیا ہے حکومت گندم کا دانہ دانہ خریدنے کا اعلان کر چکی ہے اور ہمیں ٹارگٹ میں اضافہ بھی کرنا پڑا تو کسانوں سے ساری گندم خریدیں گے انہوں نے کہا کہ کسان اوپن مارکیٹ میں ہر گز گندم نہ لیکر جائیں اور نہ ہی زخیرہ اندوز گندم سٹاک کرنے کی غلطی کریں حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی

حکومت نے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں جو موقع پر گندم کو بحق سرکار ضبط کریگی اور مقدمہ کا سامنا بھی کرنا پڑے گا انہوں نے کسانوں اور کاشتکاروں کو انتباہ کیا کہ حکومت کسانوں کو تمام سہولیات اور ریلیف بھی دے رہی ہے اس لئے ہرگز آڑھتیوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ممکنہ پریشانی سے بچنے کیلئے فوڈ سنٹر رابطہ کریں اور حکومت کی جملہ سہولیات سے استفادہ حاصل کریں

عاشق باجوہ نارنگ منڈی

اپنا تبصرہ بھیجیں