تحریک انصاف

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا گیا’ عمران خان

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی بد انتظامی نے معیشت تباہ کر دی،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا گیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ متوقع ہے،200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد اضافہ ہو گا۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ اب گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں