انسداد وبا

نائب چینی وزیر اعظم کی صوبہ ہائی نان میں انسداد وبا کے سلسلے میں ہدایات

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی نائب وزیر اعظم سون چھون لان نے صوبہ ہائی نان میں انسداد وبا کے کاموں کا جائزہ لیااور اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی صحت اور معاملات زندگی کو یقینی بنانے کے لیے وبا پر قابو پانے کے تمام تر اقدامات اختیار کیے جائیں ۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس وقت چین کے 20 صوبوں اور شہروں سے 16 ہزار سے زائد طبی کارکنان ہائی نان بھیجے گئے ہیں اور یومیہ 19 لاکھ ستر ہزارٹیوبس کی صلاحیت کے حامل نیوکلک ایسڈ ٹیسٹس کی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔
حالیہ وبائی صورتِ حال کے باعث تقریباً ڈیڑھ لاکھ سیاح ہائی نان میں پھنسےہوئے ہیں اور ان سیاحوں کو سہولت پہنچانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں