نیویارک(عکس آن لائن)معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے نئے سال کے موقع پر ایک دن میں سب سے زیادہ کالز کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر دنیا بھر سے 1.4 بلین ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔فیس بک کے مطابق واٹس ایپ پر پہلی بار ایک دن میں اتنی زیادہ تعداد میں ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔کمپنی کے مطابق اگر ان اعداد و شمار کا پچھلے سال کے مقابلے میں کی جانے والی کالز کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو اس میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب فیس بک کی ایپ میسنجر پر بھی نئے سال کے موقع پر بڑی تعداد میں ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔کمپنی کے مطابق نئے سال کا آغاز کمپنی کے لیے بہت بڑا دن ثابت ہوا کیونکہ مسنجر پر بھی عام دن کے مقابلے میں نیو ائیر پر دوگنی کالز کی گئیں۔علاوہ ازیں نئے سال کے موقع پر دنیا بھر سے فیس بک اور انسٹاگرام سے 55 ملین لائیو براڈ کاسٹ کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ