فہد مصطفی

میں یہ نہیں چاہوں گا کہ ہمارے ڈرامے سنیما گھروں میں لگیں، فہد مصطفی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار و میزبان فہد مصطفی نے کہاہے کہ میں یہ نہیں چاہوں گا کہ ہمارے ڈرامے سنیما گھروں میں لگیں۔

فلم نامعلوم افراد سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فہد مصطفی نے حال ہی میں یوٹیوب کے ایک ویب شو پر انٹرویو دیا جہاں انہوں نے کہا کہ ڈراموں اور فلموں کا کوئی موازنہ نہیں ۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، اللہ نہ کرے کہ ہمارے ملک میں وہ حالات آئیں کہ ہمارے ڈرامے دوبارہ سنیما میں لگیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے پاس سینما کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے ہم ڈرامے سینما گھروں میں لگا رہے ہیں۔

فہد مصطفی نے کہا کہ ایسا کر کے ہم ایک قدم پیچھے جا رہے ہیں، ا?پ یہ نہ سمجھیں کے ڈرامے سینما گھروں میں لگا کر ہم ایک قدم آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں خود ڈرامے بناتا ہوں لیکن میں کبھی ایسا نہیں چاہوں گا، ہم نے جو 6، 7 سال اعتماد بنایا ہے اس طرح کرنے سے وہ ختم ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں