صبا پرویز

میں نے اداکاری پی ٹی وی سے سیکھی ہے ‘ صبا پرویز

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکارہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے پی ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کیا جس سے مجھے مضبوط بنیادیں میسر آئیں ، پی ٹی وی پر کام کرنے والا فنکار اپنے فن میں کندن بن کر نکلتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا تو مجھے بہترین پروڈیوسر زملے جنہوں نے میری صلاحیتوں کو نکھارا ۔

اگر میں یہ کہوں کہ میں نے اداکاری پی ٹی وی سے ہی سیکھی ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ میری کامیابی میں پی ٹی وی کا سب سے بڑ ا ہاتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنکار خود بھی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی رہنمائی کرنے والے موجود ہوں تو جلد کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ پی ٹی وی پر جونیئرز کو سکھانے کا رواج تھا اور اس وقت فنکار دل و جان سے سیکھتے بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں