رنویر سنگھ

میں اور دیپیکا ایک دوسرے سے جْڑے ہوئے ہیں، رنویر سنگھ

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اہلیہ سے اپنی محبت کی شدّت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور دیپیکا ایک دوسرے سے جْڑے ہوئے ہیں۔امریکی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے اپنے اور دیپیکا کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک سے ہی ہیں، ہم دونوں کے خاندان کا تعلق بالی ووڈ سے نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیے خوب محنت کی ہے، ہم دونوں کے تجربات ایک جیسے ہی ہیں، چھوٹے شہر سے بڑے شہر میں آکر نام کمانے کی لگن ہم دونوں میں ایک سی ہے، کیرئیر کے آغاز میں ایک ہی طرح کی ناکامیوں اور تنقید کا سامنا کیا اور پھر ان سے مقابلہ کیا۔انہوں نے اسی انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون کے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ بہت سادہ لوگ ہیں، وہ شہہ سرخیوں کا حصہ بننے سے گریز کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں