علی ظفر

میوزک انڈسٹری میں 20 سال مکمل، علی ظفر نے ‘چل دل میرے’ گانا ایک بار پھر پیش کر دیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے میوزک انڈسٹری میں 20 برس مکمل ہونے پر اپنے ہی گانے ‘چل دل میرے’ کا نیا ورڑن پیش کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی میوزک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے 2 دہائیوں پر محیط میوزک کیریئر کو یاد کرتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پہلی البم ‘حقہ پانی’ کا سب سے مقبول ہونے والا گانا چل دل میرے کا لو فائی ورڑن بھی جاری کیا ہے جس کی ویڈیو میں ان کی زندگی کے یادگار لمحات اور یاد گار میوزک ویڈیوز کو ایک جگہ اکھٹا کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب شیئر کی گئی میوزک ویڈیو میں ان کا ‘اے آئی’ سے تیار کردہ اوتار اسکرین پر نظر آتا ہے جو ایک بڑے پردے پر اپنی ماضی کی یادوں پر مبنی ایک فلم دیکھ رہا ہے۔علی ظفر نے طویل پوسٹ میں ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپنی سالگرہ کا جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ میرے الفاظ میرے دکھ کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم ‘چل دل میرے’ میرے دل سے قریب تر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں