لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ نوربخاری نے کہا ہے کہ شوبز کو چھوڑ کر پر سکون زندگی بسر کر رہی ہوں اورمیرا واپسی کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ، مجھے شوبز سے شہرت ملی لیکن اطمینان نہیں تھا اورروز انہ ارادہ کرتی تھی کی اس کو خیر باد کہہ دوں ۔ایک انٹرویو میں نوربخاری نے کہا کہ ایک روحانی شخصیت سے ملاقات نے زندگی بدل دی اورمیں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور اب مطمئن زندگی بسر کر رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میںنیت کی بڑی اہمیت ہے اورعمل کا دارومدار اسی پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح خداکی ذات کا قرب حاصل ہو جائے ۔رب کائنات نے ہمیں اپنی بندگی کیلئے پیدا کیا ہے اور دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لئے اس کی بندگی بہت ضروری ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
- اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں کی پابندی ختم
- 190 ملین پاؤنڈز کیس : بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
- جلاؤ گھیراؤ کیس : پی ٹی آئی کے ضمانت پررہا ہونیوالے 8 کارکنان دوبارہ گرفتار
- سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا