فضاء علی

میری پیدائش کے وقت والد نے والدہ کو بری طرح مارا، فضاء علی

کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ فضاء علی نے اپنے والد سے متعلق بولے گئے جھوٹ کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔نجی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں فضا علی نے اعتراف کیا کہ میں نے مختلف جگہوں پر والد سے متعلق مختلف باتیں کیں لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے والد کا پتا ہی نہیں کہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں، مجھے صرف اتنا پتا ہے کہ جب میں اپنی والدہ کے پیٹ میں تھی تو انہیں والد نے اتنا مارا تھا کہ ان کے نیچے کے دو دانت حلق میں گھس گئے تھے اور خون سیڑھیوں پر بہہ رہا تھا جس کے بعد پڑوسی والدہ کو ہسپتال لے کر گئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ والد ذمہ داریوں سے بھاگتے تھے، غصے والے تھے، لالچی بھی تھے ، والد کا خاندان اچھا تھا لیکن والد کو کمانے کاشوق نہیں تھا ، امی اس وقت میکے کی طرف سے خاصی امیر تھیں تو ابو امی کے پاس پیسوں کیلئے آتے تھے ہمیں یہ سب پتا تھا لہٰذا میرے دل سے والد جب ہی اتر گئے تھے۔

فضا علی نے کہا کہ باپ صرف پیدا کرنیوالا نہیں ہوتا، باپ بچوں کی ذمہ داریاں اٹھانے والا، انہیں کھلانے والا اور ان کی فکر کرنیوالا ہوتا ہے، ہماری والدہ ہی ہمارے والد بھی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ بڑی ہوئی تو دوستوں کو والد کی تعریف کرتے یا پھر ان کے والد کو ان سے محبت کرتے دیکھا جس پر دل میں حسد پیدا ہوا، مجھے جلن ہوتی تھی جب میں کسی بچی کو اس کے والد کے ساتھ دیکھتی تھی جب کہ میری کبھی ایسی لڑکیوں سے دوستی نہیں جن کے والد زندہ ہوتے تھے، میں دوستیں بھی ان ہی لڑکیوں کو بناتی تھی جو کہتی تھیں کہ انہیں والدہ سے محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی ہوئی تو لوگوں کو بتانے لگی کہ والد کا انتقال ہوگیا، امی کا شوہر سمجھ کر والد کو معاف کرچکی تھی لیکن جو کچھ انہوں نے ہمارے ساتھ کیا اسے بھلا نہیں سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں