شاہد آفریدی

میری صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، شاہد آفریدی

کراچی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ روبصحت ہیں اور بہت جلد ایک بار پھر عملی زندگی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کورونا وائرس میں مبتلا سابق کپتان شاہد آفریدی نے فینز کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا،

کہ میری صحت کے حوالے سے چلنے والی منفی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کورونا وائرس کے لاحق ہونے کے بعد شروع کے دو تین روز مشکل تھے لیکن اب کافی بہتر ہوں۔

شاہد آفریدی نے فینز کو کورونا سے بچاؤ کے لیئے ادرک کی چائے اور اسٹیم کا مشورہ بھی دیا اور کہاکہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کی صحت دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ مکمل صحتیابی کے بعد وہ دوبارہ فوڈ ڈرائیو شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں